Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • حماس:  ٹرمپ اور ان کے نمائندے کی وٹکاف کی باتیں غلط

حماس نے جنگ بندی کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی تردید کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے رہنما عزت الرشق نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ہے کہ حماس جنگ بندی کے لئے تیار نہيں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ اور ان کے نمائندے کی وٹکاف کی باتیں صحیح نہیں ہیں۔ 

عزت الرشق نے کہا کہ حماس نے مذاکرات کے آغاز سے ہی ذمہ داری، لچک، ور نرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی تھی اور ثالثین نے ہمارے موقف کی قدردانی بھی کی تھی کیونکہ ہم نے اسٹیو وٹکاف کے مجوزہ متن کے تعلق سے مثبت ردعمل اور لچک کا مظاہرہ کیا تھا۔

 حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سمجھوتے میں نتن یاہو کی کابینہ رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ 

ٹیگس