عید اکمال دین عید غدیر کا عظیم الشان جشن ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جسے اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا جشن قرار دیا جا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عوام سے اٹھائيس جون کے صدارتی الیکشن میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آپ کی حداکثر شرکت اسلامی جمہوری نظام اور خود آپ کی سربلندی و سرافرازی کے اسباب فراہم کرے گی۔
آج اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے- اس دن پوری دنیا کے مسلم ملکوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید غدیر انتہائی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔
آج شیراز میں عید غدیر کے جشن کے موقع پر 110 منزلہ کیک کاٹا جائیگا۔
غدیری دسترخوان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے احتمال دیا جارہا ہے کہ تقریبا 30 لاکھ افراد غدیری دسترخوان کے مہمان ہوں گے اور غدیری مارچ میں شرکت کریں گے۔
قرآن کریم کی رو سے دشمنان اسلام غدیر کے دن اسلام کی طرف سے مایوسی کا شکار ہوئے، ارشاد ہوا ’’الیوم یئس الذین کفروا من دینکم‘‘ (سورۂ مائدہ)۔ اس کی مختصر وضاحت قائد انقلاب اسلامی کی زبانی ملاحظہ فرمائیے۔
گزشتہ روز پورا ایران جشن غدیر میں منہمک رہا۔ دارالحکومت تہران میں غدیری ضیافت نام سے موسوم ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
اصفہان کے شہر مبارکہ کے مخیر حضرات کی کاوشوں کی بدولت درگاہ امام زادہ سید محمد (ع) میں احسان حسینی نذرانہ ویلفر سینٹر نے 150 کھانے کی دیگوں سے تیار کیئے جانے والے 30,000 کھانے کے پیکٹ ضرورت مند خاندانوں تقسیم کیئے۔
یمن میں عید غدیر کو یوم ولایت کا عنوان دیا گیا ہے اور اس مناسبت کو یمنی عوام نہایت عقیدت و احترام اور خاص جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور پورا ملک سراپا جشن و سرور کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ قابل غور بات یہ کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری سعودی اتحاد کی جارحیت کے باوجود اس روز کے جشن اور رونق میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ یمن میں جشن ولایت کی عظمت و شوکت کی توصیف الفاظ کی محتاج نہیں، خود تصاویر سے ہی حقیقت بخوبی عیاں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کے موقع پر ملک کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی۔