عیدغدیر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی قیدیوں کو عیدی
Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کے موقع پر ملک کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ آج عید غدیر ہے۔ ہر سال 18 ذیالحجه کو عید غدیر شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے اور اس دن ایران میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ آج کے دن لازمی شرائط کے حامل بہت سے قیدیوں کو معاف کر دیا جاتا یا انکی سزا میں کمی کر دی جاتی ہے۔