-
امریکی شہر جنگ زدہ علاقے میں تبدیل ہو گیا ۔ ویڈیوز
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولس میں نسل پرست پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ہونے والے عوام کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے اس بہیمانہ رویہ کے بعد علاقے کے باشندوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد عمارتوں میں آگ لگا دی۔ مینیا پولس کے میئر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑے چار ہزار سے زیادہ
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۱ہندوستان میں بھی سخت ترین ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
-
امریکہ، ہوائی اڈے پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں نذر آتش
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۲امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہزاروں گاڑیاں جل کے خاکستر ہو گئیں۔
-
چین میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد ہلاک
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸چین کے صوبے سیچووان کے نینگنان علاقے میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 19 اہلکار شعلوں میں گِھر گئے اور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
-
دہلی میں مذہبی فسادات کی آگ ۔ ویڈیو
Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۵کچھ عرصے سے ہندستان میں اسلام اور مسلمان مخالف سرگرمیوں میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چند مہینوں سے حکومت کے پاس کردہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف عوام بالخصوص مسلمانوں کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ دن سے دہلی کے بعض علاقوں میں خونیں فسادات کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مذہبی فسادات نے ماضی میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اب تک قریب چالیس افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہیں۔
-
لاہور؛ فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس گئے
Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۷لاہور کے فیروزوالا کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
لاکھوں بے زبان جھلس کے رہ گئے آگ میں ۔ ویڈیو
Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں بھیانک آگ لگی ہوئی ہے جس پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اس درمیان کم از کم پچیس افراد جاں بحق، جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق قریب پانچ میلین ایکڑ پر پھیلے ہرے بھرے جنگلات جل کر بے آب و گیاہ وادی میں تبدیل ہو چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان جنگلات کے مکیں تقریبا اڑتالیس کروڑ حیوانات کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
-
آگ نے چار ہزار لوگوں کا محاصرہ کیا ۔ تصاویر
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لگی آگ کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں فائر فائیٹرس کی کوششوں کے باوجود آگ کے شعلوں کو مہار کرنے میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔اس وقت تیز ہواؤں کے سبب ساحلی شہر ایسٹ گپس لینڈ تک جا پہونچی ہے اور وہاں رہائش پذٰر چار ہزار باشندے آگ کے حصار میں آگئے ہیں اور ان کے لئے فرار کے تقریبا سبھی راستے بند ہو چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لوگ لائیف جیکٹ لے کر ساحل کا رخ کریں اور وہاں امداد پہونچنے کے منتظر رہیں۔
-
اب بھی جل رہا ہے آسٹریلیا ۔ ویڈیو
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۷آسٹریلیا کے بِل پِن اور بارگو سمیت مختلف علاقے اب بھی شدید طور پر آگ کی لپیٹ میں ہیں اوراسکو تمام تر کوششوں کے باجود اب تک مہار نہیں کیا جا سکا ہے۔قریب تین ہزار فائر فائیٹر اس وقت جنوب مشرقی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حالیہ دنوں کے دوران ایک شخص کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔
-
آسٹریلیا،آگ کی اونچائی ستر میٹر تک جا پہنچی ۔ ویڈیو
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶آسٹریلیا،کوہ توماح کے بعض جنگلی علاقوں میں لگی بھیانک آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بعض مقامات پر آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اسکی لپیٹیں ستر میٹر اونچائی تک جا پہنچی ہیں۔