Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • کورونا اسپتال میں آگ لگی، 8 مریض جھلس کر جاں بحق

ہندوستان میں کورونا کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے کئی بیمار لقمۂ اجل بن گئے۔

ہندوستان کی ریاست گجرات کے احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ لگنے کے اس واقعہ میں تقریبا 8 مریضوں کے مرنے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی 35 مریضوں کو اسپتال سے دوسرے اسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ احمد آباد کے نورنگ پورا کے شریئے اسپتال میں لگی۔

اسپتال کا آئی سی یو یونٹ اس آگ کی زد میں آ گیا تھا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کا یہ واقعہ علی الصبح تقریبا 3:15 بجے پیش آیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور 4:30 بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ کے اس واقعہ پر دکھ  کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہلخانہ کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 904 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طورپرکورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 699 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 282 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ 64 ہزار 536 تک جا پہونچی۔ تاہم ہندوستان میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک دن میں 46 ہزار 121 افراد شفایاب ہوئے اس طرح اب تک اس ملک میں 13 لاکھ 28 ہزار 336 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس