-
ترکیہ کے خلاف عراقی عوام کے غصے و ناراضگی کا سلسلہ جاری۔ ویڈیو
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۰چند روز قبل ترکی نے عراقی کردستان کے علاقے میں ایک پارک پر گولہ باری کر دی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۱ خواتین و بچے جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ترکیہ کی اس بہیمانہ جارحیت کے خلاف عراقی عوام کا غم و غصہ جاری ہے اور انہوں نے جہاں ایک طرف ترکیہ کے مراکز پر عراقی پرچم لہرا دیا وہیں بعض ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں میں ترک شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسکے علاوہ ملک کے بعض علاقوں میں ترکیہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-
ہوشیار! پانی کم ہو رہا ہے... ۔ تصاویر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳پانی درحقیقت حیات کا بنیادی ترین عنصر ہے اور بقول قرآنی ارشاد کے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی سے ہی ہر زندہ شیئے کو قرار دیا ہے۔ انسانی کرتوتوں کے باعث ماحولیات میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے جس کے باعث دنیا میں ہریالی اور قدرتی رعنائیاں تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف گامزن ہیں۔ قدرت کا نافذ کردہ ایکو سسٹم متاثر ہو چکا ہے اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ مستقبل کی زندگی پانی کی صحیح استعمال اور اسکے تحفظ پر منحصر ہے۔
-
وھیل دو انسانوں کو نگل گئی۔ ویڈیو
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب ایک عظیم الجثہ وھیل مچھلی نے بوٹنگ کر رہے دو سیاحوں کو نگل لیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انکو واپس اگل دیا اور وہ زندہ بچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں کوئی قابل ذکر چوٹ نہیں آئی۔
-
دوسروں کا احترام اپنا احترام ہے۔ پوسٹر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸خُلق عظیم اور رحمۃً للعالمین کے وصی، ولی خدا حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: تم دوسرے کا احترام کر کے در حقیقت اپنا احترام کرتے ہو اور اس کام سے تم خود کو زینت بخشتے ہو، اس لئے اپنے ساتھ نیکی کرنے یا اپنا احترام کرنے کے بعد دوسرے سے شکریہ کی توقع مت رکھو۔ (میزان الحکمہ، ج۱۰، ص ۱۰۳)
-
روسی صدر کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۰آج ایران کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پوتین تہران پہنچے ہیں۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
-
فرزند رسول حضرت کاظم (ع) کی نصیحتیں
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔ آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
پوتین اور اردوغان، تہران کے مہمان+ ویڈیوز
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۷اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل کی شب آستانہ عمل کے بانی ممالک کا ساتویں سربراہی اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لئے ترکیہ اور روس کے سربراہان تہران پہنچے۔
-
انسانی دماغ کا ایک اور کریشما سامنے آ گیا
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۴ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے انسانی دماغ اپنے لاشعورمیں ڈیپ فیکس کی نشان دہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد گمراہ کن معلومات کے پھیلنے سے روکنے کے لیے آلات بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
-
ایران کے مسلح افواج کے سربراہ اور ترک وزیر دفاع کی ملاقات۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۴ایران کا دارالحکومت آج عالمی منظر نامے میں سیاسی و سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا۔ ایک طرف شام کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے روس اور ترکی کے صدر نے ایران کا دورہ کیا وہیں دوسری طرف شام کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر دفاع بھی تہران پہچنے ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل باقری اور ترک وزیر دفاع حلوصی آکار کی ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
تہران میں یوم غدیر کا عظیم الشان جشن، لاکھوں کی شرکت۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۳گزشتہ روز پورا ایران جشن غدیر میں منہمک رہا۔ دارالحکومت تہران میں غدیری ضیافت نام سے موسوم ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔