ترکیہ کے خلاف عراقی عوام کے غصے و ناراضگی کا سلسلہ جاری۔ ویڈیو
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
چند روز قبل ترکی نے عراقی کردستان کے علاقے میں ایک پارک پر گولہ باری کر دی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۱ خواتین و بچے جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ترکیہ کی اس بہیمانہ جارحیت کے خلاف عراقی عوام کا غم و غصہ جاری ہے اور انہوں نے جہاں ایک طرف ترکیہ کے مراکز پر عراقی پرچم لہرا دیا وہیں بعض ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں میں ترک شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسکے علاوہ ملک کے بعض علاقوں میں ترکیہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔