Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • پوتین اور اردوغان، تہران کے مہمان+ ویڈیوز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل کی شب آستانہ عمل کے بانی ممالک کا ساتویں سربراہی اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لئے ترکیہ اور روس کے سربراہان تہران پہنچے۔

گزشتہ روز تہران میں شام میں قیام امن کے مقصد اور آستانہ امن مذاکرات کے دائرے میں ایران ترکیہ اور روس کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب اردوغان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شرکت کی۔تہران پہنچنے پر ترکی اور روس کے صدور نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔ 

روسی صدر ولادیمیر پوتین کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو
 
ترک صدر رجب طیب اردوغان کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو
 
ایران، ترکیہ اور روس کے سربراہان مملکت کی یادگاری تصویر
 
دوستانہ ماحول میں گفتگو کرتے ایران روس اور ترکیہ کے سربراہان مملکت
 
تہران؛ شام میں قیام امن کے مقصد سے منعقدہ سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر روس اور ترکیہ کے صدور کی ملاقات

ٹیگس