ہوشیار! پانی کم ہو رہا ہے... ۔ تصاویر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
پانی درحقیقت حیات کا بنیادی ترین عنصر ہے اور بقول قرآنی ارشاد کے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی سے ہی ہر زندہ شیئے کو قرار دیا ہے۔ انسانی کرتوتوں کے باعث ماحولیات میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے جس کے باعث دنیا میں ہریالی اور قدرتی رعنائیاں تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف گامزن ہیں۔ قدرت کا نافذ کردہ ایکو سسٹم متاثر ہو چکا ہے اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ مستقبل کی زندگی پانی کی صحیح استعمال اور اسکے تحفظ پر منحصر ہے۔