-
امریکیوں سے پریشان یونانیوں نے امریکی جھنڈا پھونکا۔ ویڈیو
Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۶اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے پریشان یونانی شہریوں نے امریکہ اور یورپ کے جھنڈے کو نذر آتش کر دیا۔ ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق الکساندروپلیس نامی شہر میں یونانی شہریوں نے مظاہرہ کر کے ملک میں امریکی موجودگی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
-
رشتوں پر سے ہٹتا غبار، ایران و آذربایجان کے صدور کی خوشگوار ماحول میں ملاقات
Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۶علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے پندرہویں سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی اور آذربایجان کے صدر الہام علی اف کی ملاقات ہوئی جو میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز بنی۔
-
عالمی ادارۂ صحت نے یورپ کو پھر ڈرایا۔ کارٹون
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۳عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ برس مارچ تک یعنی چار ماہ کے دوران وہاں تقریبا ۷ لاکھ کورونا بیمار اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ڈبلو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپی ممالک میں آئندہ چند ماہ کے دوران آئی سی یو میں داخل ہونے والے کورونا بیماروں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ میں جاری بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے عمل کا بظاہر کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے۔
-
عشق، محبت اور وفاداری تقسیم کرتا مسلمانوں کا تاج محل۔ ویڈیو
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱بر صغیر میں محبت و وفاداری کی علامت، فن تعمیر کے شاہکار اور حُسن و جمال کے مرقع تاج محل کی تعمیر کے بعد تاریخ میں متعدد افراد نے اس کی طرز پر عمارتیں بنوا کر اپنی شریکۂ حیات سے اپنی محبت و وفاداری کا ثبوت پیش کیا ہے۔
-
۸ نشانیاں جو جھوٹے کو بے نقاب کر سکتی ہیں!
Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۲محققین کا ماننا ہے کہ آٹھ ایسی علامتیں اور نشانیاں ہیں جن سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارا مخاطب ہم سے غلط بیانی کر رہا ہے۔
-
خلابازوں کی دلچسپ سرگرمیاں۔ ویڈیو
Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ویڈیو میں چینی خلابازوں کے دلچسپ معمولات زندگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بڑے انوکھے انداز میں اپنے روزمرہ کے مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔ خلا میں قوت جاذبہ کے فقدان کے باعث خلابازوں کو اپنا توازن برقرار رکھنے کے لئے خاص چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔
-
جب بیچ سڑک پر پھلوں کی گاڑی الٹ گئی+ ویڈیو
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب راستے میں کسی ٹرک یا پک اپ وغیرہ سے کوئی چیز گر جاتی ہے تو لوگوں میں اسے لوٹنے کے لئے مقابلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن ایران کے صوبہ رشت میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیانت و اخلاق کی ایک بہترین مثال پیش کی۔۔
-
ناسا کا خود کش خلائی جہاز مشن کے لئے تیار
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۱ناسا اس ماہ کے آخر میں 33 کروڑ ڈالر کی لاگت کا ایک خلائی جہاز تاریک خلا میں بھیج رہا ہے جو ایک شہابیے (ایسٹرائیڈ) سے ٹکراکر اس کا راستہ تبدیل کرے گا۔ اس سے زمین پر کسی ممکنہ شہابئے کے ٹکراؤ سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے گی۔
-
کربلا میں برفباری کا خوبصورت منظر۔ ویڈیو
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷عراق اور بالخصوص اس کا مقدس شہر کربلائے معلیٰ گرمی کے لئے معروف ہے اور وہاں پر درجہ حرارت ۵۰ ڈگری سے بھی تجاوز کر جاتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں ایک نادر اتفاق کے تحت اس ملک میں گاہے بگاہے برفباری کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں جو دنیا بھر میں کربلائی پروانوں کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہیں۔ ویڈیو میں آپ بین الحرمین میں ہوتی برفباری کا خوبصورت منظر دیکھ سکتے ہیں۔
-
عوامی رضاکار فورس ’بسیج‘ ملک کے عام مسائل کے حل میں موثر واقع ہو سکتی ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۰رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ رضاکار فورس (بیسج) کے جوان ملک کے تمام مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔