-
’دفاع مقدس‘ ہفتے کی خصوصی تقریبات۔ ویڈیوز+تصاویر
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ایران اسلامی میں ان دنوں ہفتۂ ’دفاع مقدس‘ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں جابجا خصوصی، تقریبات، پروگراموں، فوجی مشقوں اور نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۲ ستمبر سے ۲۸ ستمبر تک کے دورانیہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے جو عراق کے سابق اور معدوم ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی جیالوں کی شجاعت و بہادری اور انکی جانفشانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
-
بُش! تم لاکھوں عراقیوں کے قاتل ہو... ۔ ویڈیو
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۶عراق بھیجے گئے سابق امریکی فوجی نے امریکہ کے سابق صدر جارج بُش کو آئینہ دکھایا۔
-
دنیا بازار ہے...! ۔ پوسٹر
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۵دنیا کو احادیث شریفہ میں مختلف اشیاء سے تشبیہ دی گئی ہے تاکہ اسکی حقیقی تصویر دنیا والوں کے سامنے واضح ہو جائے اور وہ اسکے سلسلے میں دھوکے کا شکار نہ ہوں۔ اسی تناظر میں فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام ایک حدیث شریف میں بشریت کو دنیا کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: الدُّنْیا سُوقٌ رَبِحَ فیها قَوْمٌ وَخَسِرَ آخَرُونَ؛ دنیا ایک بازار ہے جس میں کچھ لوگ فائدہ تو کچھ نقصان اٹھاتے ہیں۔ (أعیان الشّیعة: ج 2، ص 39)
-
صیہونی دیوار پر ایرانی کمانڈر کی تصویر۔ تصاویر
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲مقبوضہ فلسطین میں بنی دیوار حائل یا نسل پرستانہ صیہونی باڑ پر ایک فلسطینی فنکار نے شہید راہ قدس، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر بنا کر صیہونی دشمن کو ایک اہم پیغام دیا۔
-
ساجد رضوی کا سفر آخرت
Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۹سینیئر صحافی اور سحر اردو ٹی وی کے معروف اینکر ساجد حسین رضوی بہشت معصومہ قم میں سپرد خاک کردیئے گئے ۔
-
سینیئر صحافی سید ساجد رضوی مرحوم کی تدفین آج
Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۹سحراردو ٹی وی کے روح رواں ، مخلص و سینیئر اینکر و صحافی سید ساجد حسین رضوی کی آج شام ایران کے مقدس شہر قم میں تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔
-
اسپین کے آتش فشاں کی طغیانی، لاوا گھروں کو نگلنے لگا۔ ویڈیو
Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱دوروز قبل اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹ جانے کے بعد سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اب بہتے ہوئے ہولناک لاوا نے رہائشی علاقوں کو نگلنا شروع کر دیا ہے۔ا طلاعات کے مطابق ’’لاپالما‘‘ جزیرے میں واقع ’’کیمبرویجا‘‘ نامی آتش فشاں تمام تر شدت کے ساتھ پھوٹ پڑا ہے اور حالات کی حساسیت اور ممکنہ سنگین خطرات کے پیش نظر علاقے کے کئی ہزار باشندوں سے انکے مکانات خالی کرا لئے گئے ہیں۔ اب تک وہ اپنے راستے میں موجود جنگل کے بڑے علاقے اور متعدد مکانات کو جلا کر تباہ کر چکا ہے۔
-
صیہونیوں کو ایسے رسوا کرتے ہیں فلسطینی۔ ویڈیو
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۴:۲۵فلسطین سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خودساختہ صیہونی حکومت کے فوجی ایک فلسطینی کی دکان میں در آئے ہیں مگر اُس جوان نے انہیں خاطر میں نہ لاتے ہوئے مصلیٰ بچھایا اور نماز پڑھنا شروع کر دی۔ اس قسم کی ویڈیوز فلسطین سے وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔
-
اسپین، جہنم کی یاد دلاتا آتش فشاں۔ ویڈیو
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۵گزشتہ روز اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹ جانے کے بعد سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
-
انقلاب اسلامی کے بے لوث خدمتگزار اور سینیئر صحافی سید ساجد حسین رضوی انتقال کر گئے
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۵ایران کے اردو ٹی وی چینل ’سحر‘ اور ریڈیو تہران سے جڑے معروف سینیئر صحافی اور میزباں سید ساجد حسین رضوی اپنے معبود حقیقی سے جا ملے۔