امریکی شٹ ڈاؤن: لاکھوں ملازمین کی تنخواہیں موخر، قومی پارکس بند
Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
امریکی حکومت میں شٹ ڈاؤن سے لاکھوں ملازمین کی تنخواہیں موخر اور تمام قومی پارکس بند کر دئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ میں یکم اکتوبر دوہزار پچیس سے وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔
تقریباً سات سال بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے جب فیڈرل فنڈنگ بڑھانے کا بل سینیٹ سے منظور نہ کر سکا۔
منگل کو سینیٹ میں نصف شب تک بل پاس کرنے کی آخری مہلت تھی، مگر ساٹھ ووٹوں کی ضرورت کے باوجود نتائج صرف پچپن ووٹ ہی حاصل ہو سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر حکومت بند کرانے کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ فیڈرل ملازمین کو برطرف کرنے کی کارروائی آگے بڑھا سکتے ہیں۔
شٹ ڈاؤن کے نتیجہ میں قانون نافذ کرنے جیسی ضروری سرگرمیوں کو چھوڑ کر باقی تمام کام روک دئے گئے۔
شٹ ڈاؤن سے امریکی معیشت کو ہر ہفتے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔