بُش! تم لاکھوں عراقیوں کے قاتل ہو... ۔ ویڈیو
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
عراق بھیجے گئے سابق امریکی فوجی نے امریکہ کے سابق صدر جارج بُش کو آئینہ دکھایا۔
امریکہ؛ سابق امریکی صدر جارج بُش کی تقریر کے دوران ایک امریکی نوجوان نے اُٹھ کر انکے خلاف اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔ یہ امریکی نوجوان جو دوہزار تین میں عراق بھیجا گیا تھا، اُس نے جارج بُش کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
تم جھوٹے ہو، تمہارے ایک جھوٹ کی وجہ سے لاکھوں عراقی اور بہت سے امریکی فوجی لقمۂ اجل بن گئے، اس کے لئے تمہیں معافی مانگی چاہئے!
تم نے نائن الیون کے واقعے اور عراق کے رابطے کے سلسلے میں غلط بیانی کی...
تم نے عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں جھوٹا دعوا کیا...
تم نے مجھے عراق بھیجا اور میرے کئی دوست وہاں پر مارے گئے...
تم کو معافی مانگی ہوگی!