-
عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات(تصاویر)
Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۷اتوار 17 ربیع الاول 1443 ہجری قمری مطابق 24 اکتوبر 2021 عیسویں پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور ہفتۂ وحدت اسلامی کے موقع پر، اعلی حکام اور بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اتحاد کو قرآنی اصول اور فریضہ قرار دیا۔
-
زنجان - ابہر میں موسم خزاں کے خوبصورت مناظر
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۲زنجان - ابہر میں موسم خزاں کے خوبصورت مناظر
-
تہران میں بیس مہینے بعد نماز جمعہ کا انعقاد
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۵ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیس ماہ بعد پہلی بار دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کے بعد مارچ دوہزار انیس میں تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب نیشنل کورونا کنٹرول ہیڈ کوارٹر نے ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی کامیابی بعد، تہران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔
-
صہیونی فوجیوں کاجشن ولادت پیغمبرکی تقریب پرحملہ
Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۷غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز میں واقع باب العامود کے علاقے میں جشن عید میلاد نبی ص کی تقریب پر حملہ کردیا ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 130 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی فوجیوں نے اپنی اس وحشیانہ کاروائی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
-
نبی (ص) کے جشن میلاد پر وصی (ع) کا روضہ سجا
Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۲مرسل اعظم، رحمت مجسم، سرکار دوعالم، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایام ولادت اور ہفتہ اتحاد و وحدت کے پیش نظر وصی رسول خدا (ص) حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے روضہ اقدس کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
-
تہران میں پینتیسویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز
Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے لیے، اس کانفرنس کے بانی آیت اللہ تسخیری اور شہید قاسم سلیمانی کی عملی کوششوں کی قدردانی کی۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کوئی اختلاف کی بات اپنی زبان سے نہ کہی جائے اور قلم کی حرمت کا خیال رکھا جائے۔
-
مسجدالحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۳سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر سماجی فاصلے کے بغیر نماز اور دیگر مناسک کی ادائگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
-
تہران میں جشن آغاز امامت امام زمانہ (عج)
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر میں عید بیغت کے عنوان سے جشن آغاز امامت صاحب الزمان عج کا انعقاد ہوا۔
-
گرگان میں شیعہ و سنّی علماء کی شرکت کےساتھ سیمینار کا انقعاد
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ایران کے شہر گرگان میں مدرسۂ علمیہ امام خمینی رح میں ہفتہ وحدت کی آمد کی مناسبت سے سیرت نبوی ص کے موضوع پر شیعہ و سنّی علمائے کرام کی شرکت کے ساتھ سیمینار منعقد ہوا جس میں علمائے کرام و دانشوروں نے سیرت نبوی کے موضوع پر تحقیقاتی مقالہ اور تقریریں کیں۔
-
مازندران میں ماہی گیری آغاز
Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۲ایران کے صوبے مازندران میں 53 مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے تقریبا 4200 ماہی گیروں نے 12 اکپوبر سے کیسپیئین سی میں ماہی گیری کا آغاز کردیا ہے کیسپیئین سی میں سالانہ 47 ٹن مچھلیاں شکار کی جاتی ہیں ، اس سمندر میں 15 قسم کی کاٹے والی مچھلیاں موجود ہیں۔