-
اہواز کے اسپتال میں اعضاء کی کامیاب پیوند کاری
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۱ایران کے صوبے خوزستان کے مرکز اہواز کے گلستان اسپتال میں 14 اکتوبر 2021 بروز جمعرات ڈونیٹ کئے گئے اعضاء بدن کی کامیاب پیوند کاری انجام پائی، یہ اعضاء ایک 29 سالہ نوجوان کی برین ڈیتھ کے بعد ہدیہ کیئے گئے اور ہدیہ کیئے گئے اعضاء کی دو بیماروں میں کامیاب پیوندکاری کی گئی۔
-
قم میں شہادت امام عسکری ع کے موقع پرعزاداری کا انعقاد
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۹ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے روضۂ اقدس میں یوم شہادت امام عسکری ع کے موقع پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں زائرین اور شہر کی انجموں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔
-
وطن پہنچنے پر ایرانی پہلوانوں کا فقید المثال استقبال
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۴کشتی کے عالمی مقابلوں میں عالی شان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر تہران کے امام خمینی (رح) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی پہلوانوں کا عالیشان استقبال کیا گیا۔
-
آسمان ولایت 1400 فضائی مشقیں
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۳ایران کے ایر ڈیفینس مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے کہا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے بتایا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں اصل مرحلہ جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ تھا اور اس تجربے میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
-
بیس مہر مطابق 12 اکتوبر یوم حافظ شیرازی
Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ایرانی کیلینڈر کے حساب سے بیس مہر مطابق بارہ اکتوبر کی تاریخ فارسی شعر و ادب کی عظیم نامور شخصیت خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی کے نام سے منسوب ہے۔ حافظ شیرازی 726 ہجری قمری میں ایران کے شہر شیزار میں پیدا ہوئے۔
-
طالبان دور میں افغان خواتین۔ تصاویر
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۹افغانستان؛ اقتدار پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کے بعد سے افغان خواتین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہو گئی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس دور حکومت میں انہیں ماضی کی طرح سخت اور دشوار مسائل اور طالبان کے انتہا پسندانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افغانستان سے موصولہ رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ طالبان کے ماضی نے حال اور مستقبل کے حوالے سے افغان عوام بالخصوص خواتین کو سخت تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔
-
طالبان دور کا افغانستان (۱)
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۱رواں برس اگست کے مہینے میں افغانستان کے اقتدار پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کے بعد سے عالمی رائے عامہ ایک خاص احساس جستجو کے ساتھ افغانستان کی صورتحال کو زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیش خدمت تصاویر میں طالبان کے دور حکومت میں سماج کے مختلف گوشوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔
-
تہران پولیس فورس کی مشترکہ تقریب
Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۷پیر 11 اکتوبر کی صبح ہفتۂ پولیس فورس کی مناسبت سے پولیس فورس کی مشترکہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبہ تہران کی پولیس فورس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی اور تہران کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد نے شرکت کی۔
-
اسپیشل فورسز کی ہیلی پورن (Heliborne) مشقیں
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۰دس اکتوبر بروز اتوار، ہفتہ پولیس کی مناسبت سے ایران کے صوبے کرمان میں اسپیشل فورسز کی ہیلی پورن (Heliborne) مشقیں منعقد ہوئیں۔
-
بیروت میں ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۹ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے اپنے دورۂ لبنان کے موقع پر لبنان کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔