-
عراق؛ اشکبار آنکھوں کے ساتھ رخصت ہوتے موکب (ویڈیو)
Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۷موسم اربعین کے اختتام پر موکبوں کو سمیٹنا بھی عراقی عوام کے لئے ایک سخت مرحلہ ہوتا ہے اور اُن کا دل کسی طرح اس پر آمادہ نہیں ہوتا۔ مگر زندگی کے تقاضوں کے پیش نظر وہ ناچار ہو کر ان موکبوں کو سمیٹ تو لیتے ہیں مگر وہ اپنے بے قرار دلوں کو نہیں سنبھال پاتے اور انکی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ ویڈیو میں موکبوں کی کربلا سے رخصتی کے وقت زائرین کے خدمتگزاروں کے حزن و ملال کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ (ویڈیو: مہرنیوز)
-
شمالی عراق میں الحشد الشعبی کی کاروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شمالی عراق کے علاقے جنوبی موصل میں فوجی آپریشن کے دوران 7 داعشی دہشت گردوں کوہلاک کردیا ۔
-
فلسطینی علماء نے روضۂ امام حسین (ع) میں نماز ادا کی (ویڈیو)
Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰فلسطینی علماء نے روضۂ امام حسین (ع) میں نماز ادا کرکے وحدت اسلامی کا ایک اور شاندار نمونہ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ دنوں نجف تا کربلا اربعین میلین مارچ کے دوران علمائے فلسطین کا ایک موکب بھی نظر آیا جس میں انہوں نے زائرین حسینی کی خوب میزبانی کی۔
-
کربلا؛ اربعین میلین مارچ کا نقطۂ عروج۔ ویڈیو
Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰آج بروز ہفتہ ایران و عراق میں شہدائے کربلا کا چہلم بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کربلائے معلیٰ میں بالخصوص آج محشر بپا تھا اور دسیوں لاکھ مشتاق زائرین نے کربلا پہنچ کر نواسۂ رسول (ص)، فرزند علی و بتول (ع)، قائد انسانیت، حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ عالیہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
موسم اربعین میں بین الحرمین کی صورتحال (ویڈیو)
Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۷ان دنوں موسم اربعینِ حسینی میں بین الحرمین کی صورتحال ایک ویڈیو فوٹیج میں ملاحظہ کیجیئے۔
-
حسینی زائرین کی خدمت کے لئے عیسائیوں کا موکب۔ ویڈیو
Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۷ایران و عراق کے مابین سرحدری گزرگاہ تمرچین کے قریب کربلا جانے والے زائرین کی پذیرائی کے لئے موکب لگے ہوئے ہیں جن کے درمیان عیسائیوں نے بھی اپنا ایک موکب قائم کر رکھا ہے۔ یہ موکب بھی تمام تر خلوص و محبت کے ساتھ زائرین اربعین کی پذیرائی میں مصروف ہے۔
-
عشق و وفا اور خلوص و خدمت کا بازار، اربعین مارچ۔ تصاویر
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ان دنوں اگر خلوص، عشق و محبت، خدمت، خاکساری، ایثار اور انسانیت کو یکجا دیکھنا ہو عراق میں جاری و ساری اربعین میلین مارچ کے دوران باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ زائرین ہوں یا انکے خدمتگزار عراقی و غیر عراقی، سبھی جذبۂ ایثار، خلوص اور انسانیت سے لبریز ہو کر اپنے مولا، امام حریت و جوانمردی حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی والہانہ عشق محبت کا ثبوت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام محمدی کی خوبصورت جھلکیاں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
-
طوفان کو پچھاڑتے ہوئے سوئے کربلا بڑھتے زائرین۔ ویڈیو
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۷ان دنوں ایران کی سرحدی گزرگاہ شلمچہ بارڈ زائرین اربعین کے جم غفیر کی بدولت خاصا آباد ہے اور وہاں پر تا حد نظر حسین (ع) کے چاہنے والوں کا سیلاب نظر آ رہا ہے۔ ایران کے علاوہ پاکستان، افغانستان اور دیگر بعض ممالک کے زائرین اسی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے عراق پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں علاقے میں شدید گرد و غبار کا طوفان بھی آیا مگر حسینی پروانوں نے ہار نہ مانی اور پورے جوش و ولولے کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔
-
اب تک 30 لاکھ ایرانی زائر اربعین مارچ میں شامل ہو چکے ہیں: وزیر داخلہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۴ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اب تک تیس لاکھ ایرانی زائرین کربلا کی جانب اربعین مارچ میں شامل ہوچکے ہیں۔
-
کربلا میں موکب کے پیچھے سے مارٹر برآمد
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کربلا میں ایک موکب کے پاس سے مارٹر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم نے مارٹر گولے تحویل میں لے لئے۔