ایران میں ہائپرسونیک میزائل کی عنقریب رونمائی، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر کا بیان
Feb ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے دو ہزار کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے ہائیپر سونک میزائل کی عنقریب رونمائي کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل علی رضا تنگسیری نے عشرہ فجر کے ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے ہائیپر سونک میزائل کی رونمائي کی جائے گی۔
اس قسم کے تمام اسمارٹ میزائلوں کو مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے کہ جنکی مستقبل قریب میں رونمائی کی جائے گی۔ دو ہزار کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے ہائیپر سونک میزائل ایسے جدید ترین دفاعی ایرانی ہتھیار ہیں جو اب تک صرف امریکہ، روس اور چین جسے ممالک ہی بنا سکے ہیں اور اب اسلامی جمہموریہ ایران اس ٹیکنالوجی کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔