Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران کی یونیفائیڈ گلوبل سسٹم کے قیام کی تجویز

ایران کے ایوان تجارت نے الیکٹرونک سرٹیفیکٹ آف اوریجن کے اجرا کے لیے یونیفائیڈ گلوبل سسٹم کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔

ایران کے ایوان تجارت کے مشیر حجت اللہ بہروز نے یہ تجویز، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ایشیا پسفک چیمبر آف کامرس کے اجلاس کے دوران پیش کی۔انہوں نے الیکٹرونک سرٹیفیکٹ آف اوریجن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرٹیفیکٹ ترجیحی ٹریڈ ٹیرف کے لیے ہوتا ہے اور اس سے اشیا کی ترسیل کے وقت محکمہ کسٹم کو ترجیحی ٹریڈ ٹیرف کے اطلاق میں مدد ملتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایشیا پیسفک چیمبر آف کامرس کا اجلاس آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ختم ہوگیا ہے۔

ٹیگس