Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • تہران میں آٹوموبائل کی عالمی نمائش کا آغاز

آٹوموبائل کی دوسری عالمی نمائش جنوبی تہران کے نو تاسیس شہر آفتاب میں شروع ہو گئی ہے۔

 اس نمائش میں ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کی سولہ سے زیادہ آٹو موبائل کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جرمنی، فرانس، چین، ہندوستان، آسٹریا، جنوبی کوریا، جاپان، ترکی، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور تائیوان کے ساتھ ساتھ ایران کی درجنوں کمپنیوں نے اپنی آٹوموبائل مصنوعات اس نمائش میں پیش کی ہیں۔
 ایران کی کار ساز کمپنی سائپا نے اس نمائشں کے موقع پر دو نئی پروڈکٹ متعارف کرائی ہیں جن میں ڈیزل سے چلنے والا ٹرک اور جدید ترین پیٹرول انجن کار شامل ہیں۔
آٹو موبائل کی یہ عالمی نمائش یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس