Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران: سالانہ 40 کروڑ جڑی بوٹیوں کی برآمد

ایران کا کہنا ہے کہ نئے طریقوں کے ذریعے ایران ہر سال 3 ارب ڈالر جڑی بوٹیاں برآمد کرسکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر 'اسکندر زند' کا کہنا ہے کہ ایران سالانہ 40 کروڑ مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں برآمد کرتا ہے.

مشکین دشت شہر کے قریب ایک تحقیقاتی مرکز کے دورے کے دوران انہوں نے جڑی بوٹیوں کی کاشت اور ان کی نگھداشت میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے.

انہوں نے کہا نئے طریقوں کے ذریعے ایران ہر سال 3 ارب ڈالر جڑی بوٹیاں برآمد کرسکتا ہے. انہوں نے استقامتی معیشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی ترقی سے نئے روزگار کے مواقع فراہم ہورہے ہیں.

ٹیگس