May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری

ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبےمیں مزید پچاسی ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد راستاد نے کہا ہے کہ ہندوستان، ایران کی چابہار پورٹ کے شہید بہشتی ٹرمنل میں مزید پچاسی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کمپنی آئی پی جی ایل نے ایک معاہدے کے تحت چہابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کے لئے پچاسی ملین ڈالر کے ساز و سامان ہیوی مشینیں اور دیگر آلات مہیا کرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ایگزیم بینک نے بھی ایک سو پچاس ملین ڈالر کا کریڈٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد راستاد نے کہا ہے کہ ہندوستانی کمپنی آئی پی جی ایل کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے مطابق رواں سال جولائی تک چابہار بندرگاہ سے وقتی طورپر استفادہ کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ٹیگس