Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • پاک ایران سرحد پر مشترکہ تجارتی منڈی کا افتتاح

حکومت پاکستان نے سرحدی شہر تفتان پر مشترکہ تجارتی منڈی کا افتتاح کر دیا۔

پاکستان ایران سرحدی علاقے تفتان میں مشترکہ تجارتی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ہوا تھا جس پر اتوار کے روز سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی علاقے میرجاوہ پر فری اکنامک زون بھی جلد قائم کر دیا جائے گا۔
ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سرحدی منڈی کے قیام کا مقصد ایران و پاکستانی نے درمیان قانونی تجارت کو فروغ دیکر اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایرانی مصنوعات اور اشیائے صرف کی ساتویں بڑی منڈی شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس