Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان سے آئے حسینی پروانے ایران پہونچے ۔ تصاویر

دنیا حیران ہے مظلوم کربلا حسین بن علی (علہما السلام) کی اس مقناطیسی صلاحیت پر۔

اربعین کے موقع پر کربلائے معلیٰ مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین کرام کی آمد کا سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری ہے جو ایران کے راستے عراق کی سرحدوں میں داخل ہوتے ہیں۔ اب  تک ہزاروں زائرین کرام ایران کی سرحدوں میں داخل ہو چکے ہیں۔ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سرحدی علاقوں کے شیعہ اور اہل سنت سبھی مل کر اس کوشش میں ہیں کہ بہتر سے بہتر انداز میں ان زائرن کی خدمت کی جائے۔

شک نہیں کہ حسین (ع) اس مقناطیس کا نام ہے جو ایران و پاکستان و ہندوستان تو کیا، یورپ، امریکا اور حتیٰ افریقہ کے دور دراز علاقوں سے بھی اپنے چاہنے والوں کو کربلا کی جانب کھینچ لیتا ہے۔اربعین کے موقع پر شمع حسینی کے گرد طواف کرنے والے پروانوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کر جاتی ہے، جسے دیکھ کر پیغمبر اسلام (ص) کا قول بہتر سمجھ میں آتا ہے کہ جس میں آپ نے فرمایا: ’’قتل حسین (ع) کے سبب مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہو سکتی‘‘۔

ٹیگس