Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت

ہندوستان اور پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے وزرا‏ئے اعظم میاں نواز شریف اور نریندرمودی نے افغانستان کے شہرمزار شریف میں فوجی اڈے پر جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونےوالوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز فوجی وردی میں ملبوس طالبان بموں کے دھماکے کرتے ہوئے فوجی چھاؤنی میں داخل ہوئے جس کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔ افغان حکام نے طالبان کے حملے میں ڈیڑھ سو فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغان فوج کی جوابی کاروائی میں سات حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ اس حملے میں ساٹھ سے زائد افغان فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پچھلے پندرہ سال کے دوران افغان فوج کے خلاف یہ طالبان کا اب تک سب سے بڑا خونی حملہ ہے۔

ٹیگس