Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • چھتیس گڑھ انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 13ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ  میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بیجا پور میں سیکورٹی فورسیز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ نکسلی ہلاک ہوئے جبکہ سکما میں پولنگ سے واپس لوٹ رہی ٹیم کو نکسلیوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ یہاں بھی سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران ایک نکسلی زخمی بھی ہوا ہے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ چھتیس گڑھ میں ضلع بیجاپور کے پامیڑ تھانہ علاقے میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں پانچ سکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ کل چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نکسلی انتہا پسندی سے متاثر علاقے کی 18 نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی اور 70 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاست میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی جس میں 72 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 11 دسمبر کو کی جائے گی۔

 

ٹیگس