Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم 2 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بابا گنڈ لنگیٹ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات عسکریت پسندوں اورہندوستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا گنڈ لنگیٹ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری تھا جبکہ ضلع کپواڑہ کے بیشتر علاقوں میں موبایل انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہیں۔

ٹیگس