Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم، چارعسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے تصادم میں چارعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ اس تصادم میں فوج کے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

ادھر گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اتوار کی صبح انڈو تبت بارڈر پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

وادی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئی ٹی بی پی کے کسی اہلکار کی خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقہ میں آئی ٹی بی پی سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

 

ٹیگس