Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • سرکاری سرپرستی میں دہشتگردی سب سے بڑا خطرہ: ہندوستانی وزیراعظم

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کی حمایت یافتہ دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریند مودی نے ہفتے کے روز مالدیپ کی پارلیمنٹ سے خطاب میں دہشت گردی کو دورحاضر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومت حمایت یافتہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اسے پیسہ اور شہ دینے والوں کو الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔

ہندوستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے نہ تو اپنے بینک ہوتےہیں اور نہ ہی ہتھیاروں کی فیکٹری پھر بھی انھیں پیسے اور ہتھیاروں کی کبھی کوئی قلت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پانی اب سر سے گزر چکا ہے اس لئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اب پوری دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ بعض ممالک ابھی تک اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق بیان کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس