Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا میں آج پیش ہوگا طلاق ثلاثہ بل

بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اپنے اراکین کو پارلیمنٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

لوک سبھا کے مون سون سیشن کے دوران آج جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے وہپ جاری کرکے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے بھی اس کے پیش نظرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے آئندہ دو دن حاضررہنے کے لئے وہپ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران پانچویں دن 21 جون کو ہی اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت اعتراض اور رد عمل ظاہر کیا تھا۔

اپوزیشن کا مطالبہ ہے مسلم خواتین ( شادی کے حقوق کا تحفظ ) بل 2018 کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجا جائے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی تین طلاق سے متعلق بل کو خواتین مخالف قرار دیا ہے ۔

اس مجوزہ قانون کے تحت ایک مرتبہ میں تین طلاق دینا غیر قانونی اور کالعدم ہوگا اور ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ٹیگس