Sep ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • دنیا کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ضروری: نریندر مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نے دہشت گردی کو دنیا کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن میں ہندوستان کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ شراکت اور قربانی ہندوستان نے دی ہے۔

نریندرمودی نے کہا ہم اس ملک کے باشندے ہیں جس نے دنیا کو جنگ نہیں امن کا پیغام دیا ہے۔ لہذا ہماری آواز میں دہشت گردی کے خلاف دنیا کو آگاہ کرنے کی سنجیدگی بھی ہے اور غصہ بھی ۔

دہشت گردی کو دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ہے، لہذا انسانیت کی خاطر پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متفق اور متحد ہونا ضروری ہے۔

 

ٹیگس