Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کیا مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا تجربہ

ہندوستان کے جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا آج صبح فرنچ گویانا کے کورو واقع تجربہ گاہ سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کا کہنا ہے کہ جی سیٹ 30 کو ہندوستانی وقت کے مطابق آدھی رات 2 بجکر 35 منٹ پر ایرین 5۔ وی ٹی 251 لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا۔ 38 منٹ 25 سیکنڈ کے بعد اسے پہلے سے طے شدہ الیپٹیل آربٹ میں قائم کیا گیا۔ اسرو کا کہنا ہے کہ3357 کلو گرام رپیٹ کلو گرام وزن والا یہ سیٹلائٹ ملک کی مواصلات ٹیکنالوجی میں انقلاب لائے گا۔ اسرو کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے بتایا کہ یہ کئی فریکوئنسی میں کام کرنے کے قابل ہے۔

 

ٹیگس