Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں کورونا سے 18 ہلاک، ہزاروں متاثر

پاکستان اور ہندوستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 990 ہوگئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں ایک مریض کی موت کے بعد مجموعی طور پر 7 مریض جاں بحق اور 18 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 80 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 990 ہوگئی ہے۔

ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میں وزارت داخلہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پورے ملک میں آج نصف رات سے آئندہ 21 دنوں کے لئے لاک ڈاون کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے سنگین خطرے کے تئیں لوگوں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں اور کچھ دنوں تک گھر سے باہر نکلنا بھول جائیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

دوسری جانب ہندوستان میں کورونا وائرس سےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ 11ویں موت تامل ناڈو میں ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا کی تعداد 523 ہوگئی ہےجبکہ اسپتال سے 44 افراد  صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ۔

ٹیگس