Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۸ Asia/Tehran
  • لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں: راہل گاندھی

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور موجودہ ایم پی، راہل گاندھی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کو دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

راہل گاندھی نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صحیح ہے لیکن اس کے اچانک اعلان سے بہت سے لوگوں میں دہشت پائی جاتی ہے جسے دو کیا جانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے نتیجے میں چھوٹی صنعتوں، فیکٹریوں اور تعمیراتی پروجکٹوں میں کام بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور روزی روٹی سے محروم ہو کے سڑکوں پر آ چکے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ مزدور دہشت میں ہیں اور اپنے گھروں کی جانب فرار کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ہزاروں مزدوروں کو دہشت سے باہر نکالنا اور ان کے اندر اطمینان پیدا کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مزدوروں کے کھاتوں میں فوری طور پر براہ راست پیسے جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ مزدوری ، رہنے کی جگہ اور کھانے کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں اس صورتحال سے نکالا جائے۔

ٹیگس