Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید 96 ہزار مبتلا

جمعرات کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر96 ہزار424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے آج جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 96 ہزار424 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 14 ہزار677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ 97 ہزار894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔

اسی عرصے کے دوران 87 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر41 لاکھ 12 ہزار551 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار174 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84 ہزار372 ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔

ٹیگس