کشمیر میں امن چاہتے ہو تو اسکی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرو: فاروق عبداللہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i373043-کشمیر_میں_امن_چاہتے_ہو_تو_اسکی_خصوصی_حیثیت_دوبارہ_بحال_کرو_فاروق_عبداللہ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امن کے لئے کشمیر کی پانچ اگست دو ہزار انیس سے پہلے کی حیثیت بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں امن چاہتے ہو تو اسکی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرو: فاروق عبداللہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امن کے لئے کشمیر کی پانچ اگست دو ہزار انیس سے پہلے کی حیثیت بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا سے خطاب میں کہا کہ جب تک جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے پہلے کی صورتحال بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک ریاست میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تقریر کے دوران ان کا مائک بند ہو گیا اور اراکین کے شور و غل کی وجہ سے ان کی آواز نہیں سنی جا سکی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کسانوں سے متعلق بلوں کی منظوری کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

پارلیمنمٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں منگل کو بھی ہنگاموں کو سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کارروائی کئی بار ملتوی کرنی پڑی۔

اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو پر سکون کرنے کے لئے زراعت سے متعلق بلوں پر حزب اختلاف کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ بولنے کی دعوت دی تو ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بولنے کی اجازت طلب کی لیکن ہنگاموں کی وجہ سے وہ اپنی بات جاری نہ رکھ سکے۔