Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے 90 ہزار افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 ہزار افراد مبتلا ہوئے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج بدھ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 83 ہزار 347 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 46 ہزار 10 ہو گئی۔

اسی عرصے کے دوران 89 ہزار746 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45 لاکھ 87 ہزار613 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار 85 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 90 ہزار 20 ہو گئی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

عالمی وبا وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک اور اتر پردیش میں 552 اموات ہوئیں جو اس دوران ہندوستان میں کل 1085 اموات کا 50.86 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں اس عرصے کے دوران کوویڈ 19 کے 392 مریضوں کی موت ہوگئی وہیں کرناٹک میں 83 اور اترپردیش میں 77 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے۔

ٹیگس