Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
    ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید اور شہادت کو حیات اور تابندگی کے مظہر قرار دیا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کے دن ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہدا کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں آپ نے فرمایا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود شہیدوں کی یاد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں مزید آیا ہے اسلامی ثفافت میں شہید اور شہادت زندگی، بقا ، میدان میں موجودگی اور تابندگی کے مظہر ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس عظیم اور پائیدار مفہوم کے ساتھ تعلق برقرار کر کے اپنے معاشرے، ملک اور خود اپنے لئے عظمت اور پائیداری حاصل کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید فرمائی ہے کہ دفاع مقدس کے ایک دن کو شہیدوں اور ایثار کرنے والوں کے دن کے بابرکت نام سے موسوم کرنا اسی فرض کی ادائیگی سے عبارت ہے۔
واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو عراق کی سابق بعثی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کا آغاز کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں ہر سال ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے ۔
اور آج جمعرات کے دن کو دفاع مقدس کے شہدا اور اس جنگ میں ایثار کرنے والوں کے دن سے موسوم کیا گیا ہے اور آج ایران بھر میں شہدا کی قبروں پر پھول برسائے گئے۔ اور ایثار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ٹیگس