Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ڈاکٹر حسن روحانی اور ڈیویڈ کیمرون کی ملاقات
    نیویارک میں ڈاکٹر حسن روحانی اور ڈیویڈ کیمرون کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مطابق عمل کرنے پر آمادہ ہے او دوسرے فریق کو بھی اس پر عمل درآمد کے لئے اپنی کوشش بروئے کار لانی چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس کے موقع پر پیر کے دن برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون سے ملاقات کی۔

 ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کئے جانے کے ساتھ ہی دوسرے فریق کو بھی اس کے تمام پہلووں خصوصا اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے ضروری قوانین کی تدوین کے لئے اقدامات انجام دینے ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران اور لندن کے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے سفارت خانوں کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں توسیع آئے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے خطے اور دنیا میں بدامنی اور دہشت گردی کے اصل علل و اسباب کے ادراک کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشت گردی کا قلع قمع نہ کیا گیا تو حتی کسی ایک جگہ اس کے خاتمے کے بعد یہ کسی دوسرے علاقے میں سر اٹھا لے گی۔
 اس ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے بھی کہا کہ لندن مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مطابق اپنے تمام وعدوں پر عمل کرے گا اور اسے یقین ہے کہ دوسرے فریق بھی اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔
 برطانوی وزیر اعظم نے شام میں دہشت گردانہ اقدامات کے بارے میں بھی کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا فلسفہ تشدد اور انتہا پسندی کی ترویج پر استوار ہے۔

ٹیگس