Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت نہایت پیچیدہ بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔
    بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت نہایت پیچیدہ بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل، پختہ عزم و ارادے کے ساتھ اس عالمی ادارے کا کردار بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسنا سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اینٹونیو گوٹریس کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی حالت میں اس عالمی ادارے کے عہدے کا چارج سنبھال رہے ہیں کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری بحرانوں سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ انھوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اینٹونیو گوٹریس کے تجربات اور ان کے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر آزادانہ اور بہادری کے ساتھ سرگرم عمل ہوں گے اور ان کے ماضی سے اسی بات کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت نہایت پیچیدہ بحرانی صورت حال کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کے تحت اجتماعی تعاون سے اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو یہ بحران دنیا کو خطرناک صورت حال سے دوچار کردے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک سو ترانوے ووٹوں سے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے ایٹونیو گوٹریس کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

ٹیگس