May ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران تیس لاکھ افغان مہاجرین کا میزبان

ایران تیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور مہاجرین کو اس ملک میں بہتر سہولیات حاصل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے افغان چيف ايگزيكٹیوعبداللہ عبداللہ كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ ایران میں تیس لاکھ افغان مہاجرین زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایرانی حکومت ان کے لئے اچھی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ غيرقانونی طور پر ایران میں رہنے والے مہاجرين كو اچھی سہوليات اور خدمات فراہم كرنے كے لئے ان كی قانونی دستاویزات ضروری ہیں.

عبداللہ عبداللہ نے اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے افغان طالب علموں كے لئے تربيتی سہولتيں فراہم كرنے كا شكريہ ادا كرتے ہوئے دونوں ممالک كے درميان قونصلر تعاون اور دونوں ملکوں كے شہريوں كی نقل و حمل كے حوالے سے باہمی تعاون پر زور ديا۔ اس اجلاس كے دوران فريقين نے امن، افغان تاركين وطن اور دہشتگردوں سے مقابلہ كرنے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا۔

ٹیگس