May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی بیت المقدس فوجی مشقوں میں مہاجر دو، ڈرون طیارے کا استعمال

ایران کی بری فوج کی جانب سے انتیسویں بیت المقدس فوجی مشقوں میں مہاجر دو، ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا۔

وسطی ایران کے علاقے اصفہان میں ایران کی بری فوج کی مشقوں کا آخری مرحلہ شروع ہونے کے موقع پر ایران کے مہاجر دو، ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس نے ان فوجی مشقوں کے ہیڈکوارٹر کو اسٹریٹیجک علاقوں کی براہ راست تصاویر اور اطلاعات منتقل کیں۔مہاجر دو ڈرون طیارہ، سیراف ڈرون طیارے کا اپ گریڈ نمونہ ہے جس کی دو ہزار سولہ میں پیامبر اعظم نامی، فوجی مشقوں میں رونمائی کی گئی تھی۔خرم شہر کی آزادی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز اصفہان کے علاقے نصرآباد میں ایران کی بری فوج نے انتیسویں بیت المقدس فوجی مشقیں شروع کیں۔قابل ذکر ہے کہ بدھ تین خرداد مطابق چوبیس مئی، ایران کے جنوب مغربی شہر خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ہے جسے انّیس سو بیاسی میں آزاد کرایا گیا تھا۔

ٹیگس