Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ قومی مفادات کی حمایت اور امریکی کانگریس کے حالیہ اقدامات کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے-

انھوں نے مزید کہا کہ اسے بہت جلد پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا-

امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو تہران کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کا جامع منصوبہ منظور کیا ہے- اس منصوبے میں میزائلوں اور اسلحہ جاتی پابندیوں پر عمل درآمد شامل ہے-

جامع مشترکہ معاہدے کے تحت امریکہ، نئی پابندیاں عائد، اور سابقہ پابندیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا جواز نہیں رکھتا تاہم واشنگٹن نے اس سلسلے میں ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے-

ٹیگس