Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور مقدونیہ کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

مقدونیہ کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مقدونیہ کے وزیراعظم زوران زئیف نے گزشتہ روز مقدونیہ کے درالحکومت سکوپیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحسین کریمی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدونیہ کے عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل کا حل ، ایران کے ساتھ اعلی سطح پر سیاسی اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ حکومت کی پہلی ترجیح ہے.

اس ملاقات میں ایران کے سفیر حسین کریمی نے کہا کہ علاقائی استحکام کی حفاظت، اقتصادی تعلقات کی ترقی اور قوموں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ایران، مقدونیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے پرعزم ہے.

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور پارلیمانی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے مستقبل میں پروگراموں کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا .

 

ٹیگس