Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ تکفیری دہشت گردوں کا حامی

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ کی بھر پور حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل سید مسعود جزائری  نے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور برطانیہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کی تلاش و کوشش میں نہین بلکہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے دہشت گردوں کی بھر پور مدد جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ در حقیقت مسئلہ فلسطین کو پس پردہ ڈالنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل پیرا رہیں گے۔

ٹیگس