Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہیں-

 ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مشترکہ جامع ایکشن  پلان کا تحفظ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج سے استفادے کو کم کرنے کی کوششوں کو روکنا چاہئے- جواد ظریف نے پانچ اگست کو صدر ایران کی تقریب حلف برداری کو اسلامی جمہوری نظام کی طاقت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ تہران میں براعظم امریکہ ، یورپ، افریقہ اور ایشیا سے بڑی تعداد میں حکومتوں کے نمائندوں کی موجودگی نے ثابت کر دیا کہ انھیں ایران کی ضرورت ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے منگل کو محمد جواد ظریف کا نام ایک بار پھر پارلیمنٹ میں وزیرخارجہ کے طور پر پیش کیا ہے-

 

ٹیگس