Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں :لبنانی وزیر اعظم

لبنان کے وزیر اعظم نے بیروت میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے بیروت میں ایران کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،نائب صدر اسحاق جہانگیری اور وزیرخارجہ جواد ظریف کو خاص طور سے اپنا ہدیہ سلام بھیجا اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام و فروغ کی امید ظاہر کی۔
لبنانی وزیراعظم نے علاقے کے بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت اور دہشتگردی کو لبنان اور علاقے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔
اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری نے صیہونی حکومت اور دہشتگردی سے علاقے اور لبنان کو درپیش خطرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خطروں نے باہمی و علاقائی تعاون اور تعلقات کو فروغ کا راستہ ہموار کردیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں لبنان کے ساتھ ہمہ گیر اور اچھے تعلقات کے فروغ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی پر تاکید کی۔

ٹیگس