Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکا اپنے غلط اندازوں کی اصلاح کرلے : جنرل جعفری کا انتباہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنے غلط اندازوں کی اصلاح کرلے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیزالزامات اور بےبنیاد بیانات پر ردعمل میں کہا کہ امریکہ نے دنیا کے سامنے اپنا حقیقی چہرہ ظاہر کردیا ہے- انھوں نے مزید کہا کہ آج دنیا امریکہ کا وہی چہرہ دیکھ رہی ہے جسے ایران برسوں سے دکھانے کی کوشش کررہا ہے اور درحقیقت ایران پر یہ الزامات، امریکہ جیسی بدعنوان اور متکبر حکومت ہی لگا سکتی ہے- سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکیوں کو علاقے میں ایران سے جو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے اس کے لحاظ سے ان کا سیخ پا ہونا ایک فطری امر ہے-

ٹیگس