Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کی روس اور ترکی کے صدور سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سوچی میں روس اور ترکی کے صدور سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایران روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی پہنچے ہیں۔
ایران اور روس کے سربراہان مملکت نے اپنی ملاقات میں اہم دوطرفہ معاملات سمیت علاقائی اور عالمی مسائل منجملہ شام میں قیام کے طریقوں پر بات چیت کی۔
سوچی میں ایران روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس شام سے متعلق آستانہ مذاکرات کے نتائج اور شام میں سیاسی عمل کو یقینی بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے ہورہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور کے درمیان بھی سوچی میں ملاقات انجام پائی۔
دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات زیرغور آئے ۔
سہ فریقی اجلاس کے بعد صحافیوں کی موجودگی میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

ٹیگس