Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے صدرکا دورہ ہندوستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی ہندوستانی وزیراعظم کی باضابطہ دعوت پر کل جمعرات کوہندوستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے

صدارتی آفس کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر پرویز اسماعیلی کے مطابق، ڈاکٹر روحانی ایران ہندوستان تعلقات کے فروغ اور وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال دورہ ایران کے جواب میں کل سے ہندوستان کا دورہ کریں گے.

صدر مملکت اپنے اس دورے میں ہندوستان کے صدر،وزیر اعظم ،مسلم کمیونٹی کی اعلی شخصیات سے ملاقات کرنے کے علاوہ ثقافتی اور مذہبی مراکز کا دورہ بھی کریں گے۔

ایران کے صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کی مشترکہ کانفرنس بھی ہوگی جس میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا.

ڈاکٹرروحانی ہفتہ کی سہ پہر اپنا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے وطن روانہ ہوں گے.

ہندوستان کے بین الاقوامی مسائل کے تجزیہ نگاردبالینی راہول گوشال کا صدر روحانی کے دورہ ہندوستان  کے موقع پرکہنا تھا کہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی.

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نے گزشتہ سال ایران کا دورہ کیا جس میں دونوں ممالک نے چابہار بندرگاہ کے حوالے سےمعاہدے پر دستخط کرکے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا اور اب صدر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان سے یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ٹیگس