Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • اسلامی تعلیمات کی حفاظت کے لیے استقامت و پائیداری کی ضرورت

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی تعلیمات کی حفاظت کے لیے استقامت و پائیداری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 شمال مشرقی ایران کے شہر قوچان میں شہدائے شہر کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات و تہذیب اور اسلامی نظام و انقلاب کے دفاع کے لیے دشمن کے مقابلے میں استقامت سے کام لینا شہیدوں کا اہم ترین پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکی حکمراں بظاہر ایران کی تحقیر کرتے ہوں لیکن دل میں ایران کی عزت و سربلندی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں اور یہ شہیدوں اور ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران بھی خلیج فارس کی دیگر ریاستوں کی مانند عمل کر سکتا تھا لیکن ایران کے عوام نے عظیم مقاصد کا انتخاب کیا ہے اور سختیاں برداشت کر کے وہ ملک کی عظمت کا تحفظ کر رہے ہیں۔

ٹیگس